مصر میں مقیم فلسطینیوں کے لیے حج شرایط

IQNA

مصر میں مقیم فلسطینیوں کے لیے حج شرایط

16:22 - April 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3518332
ایکنا: وزارت اوقاف و مذہبی امور نے مصر میں مقیم فلسطینیوں کے لیے شرایط کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز- رایہ نیوز کے حوالے سے اطلاع دی گئی ہے کہ مصر کی وزارت اوقاف و امور دینی نے ان تمام غزہ کے شہریوں سے، جو اس وقت مصر میں موجود ہیں اور اس سال حج کی ادائیگی کے خواہشمند ہیں، اور جنہوں نے وزارت کے رسمی لنک کے ذریعے رجسٹریشن کی ہے، درخواست کی ہے کہ وہ 5300 امریکی ڈالر کی حج فیس درج ذیل طریقوں سے ادا کریں:

  1. عربی جمہوریہ مصر میں عربی بینک کی مختلف شاخوں میں فلسطین کی ریاست کے سفارت خانے کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائی جائے: اکاؤنٹ نمبر: 410-777330-5003

وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر بینک میں رقم جمع کروانا ممکن نہ ہو تو شہری براہِ راست سفارت خانے کے مرکزی دفتر (جو قاہرہ کے "سٹی پنجم" میں واقع ہے) جا کر رقم نقد ادا کر سکتے ہیں، بشرطیکہ کرنسی کے نوٹ اصلی، نئے، بغیر کسی مہریا خراش کے ہوں، جیسا کہ بینکوں کی جانب سے مقرر کردہ شرائط میں بیان کیا گیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ ادائیگی کا دورانیہ آج پیر دوپہر سے شروع ہو رہا ہے اور اگلے دن کے اختتامِ کار تک جاری رہے گا۔

ادائیگی مکمل کرنے کے بعد، جمع شدہ رقم کی رسید اور پاسپورٹ کو سفارت خانے میں بذاتِ خود جمع کرانا لازمی ہے۔ مقررہ تاریخوں کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں حج کی بکنگ منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سال حجِ تمتع 4 جون (14 خرداد) سے شروع ہو کر 9 جون (19 خرداد) کو ختم ہوگا۔/

 

4276428

ٹیگس: حج ، فلسطین ، غزہ ، مصر
نظرات بینندگان
captcha