تنزانیہ کے «تانگا» اسپورٹس کمپلیکس میں قرآنی محفل

IQNA

تنزانیہ کے «تانگا» اسپورٹس کمپلیکس میں قرآنی محفل

5:25 - May 26, 2025
خبر کا کوڈ: 3518544
ایکنا: تنزانیا کے شہر تانگا کے امکواکوانی اسٹیڈیم میں قرآن سے محبت رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت کے ساتھ ایک عظیم الشان قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ محفل ایران کے ثقافتی نمایندے اور مرکز کی اطلاع کے مطابق منعقد ہوئی جس میں تانگا کے گورنر، ایران کے سفیر اور تانگا کے مقامی و مذہبی حکام نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں شریک قاریانِ قرآن کی تلاوت نے جذبے سے بھرپور تانزانیائی نوجوانوں کو بے حد متاثر کیا، یہاں تک کہ وہ قاریان کی حوصلہ افزائی اور صلہ دینے کے لیے بارہا اسٹیج کی جانب دوڑتے ہوئے آئے۔

یہ روحانی محفل ایران کے اسلامی ثقافت و روابط کی تنظیم کے بین الاقوامی تبلیغی مرکز کے زیر اہتمام اور ایرانی و تانزانیائی ہم خیال اداروں کے تعاون سے منعقد کی گئی۔/

 

جھلیکیاں:

 

 

 

4284370

نظرات بینندگان
captcha