کربلاء؛ اسلامی دنیا کے ثقافتی دارالخلافہ کے لیے نامزد

IQNA

کربلاء؛ اسلامی دنیا کے ثقافتی دارالخلافہ کے لیے نامزد

5:47 - July 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3518731
ایکنا: عراقی وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق کربلاء سٹی کو اسلامی دنیا کے دارالخلافے کے لیے نامزد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- الفرات نیوز کے مطابق عراق کی وزارت ثقافت، سیاحت و آثار قدیمہ رواں سال کربلا کو اسلامی دنیا کے دارالحکومت برائے سیاحت نامزد کرنے کا عمل مکمل کرے گی۔

عراق کی سیاحت کے ادارے کے سربراہ ناصر غانم مراد نے بتایا کہ وزارت ثقافت، سیاحت و آثار باستانی نے کربلا کو "پایتخت گردشگری جهان اسلام" (اسلامی سیاحتی دارالحکومت) کے طور پر نامزد کرنے کے لیے باضابطہ فائل کی تیاری شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی ہدایت پر ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی صدارت وزیر ثقافت کر رہے ہیں، اور اس کی نگرانی عمر العلوی (وزیر اعظم کے مشیر) کر رہے ہیں۔ اس کمیٹی میں سیاحت، تفتیش، پیروی اور کربلا کے سیاحتی شعبہ جات کے ڈائریکٹر جنرلز شامل ہیں۔

مراد نے وضاحت کی کہ یہ کمیٹی دو دن کے اندر کربلائے معلی کا دورہ کرے گی تاکہ گورنر کربلا کے ساتھ نامزدگی سے متعلقہ اقدامات پر مشاورت اور ہم آہنگی کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال اربعین حسینی کے زائرین کی تعداد تقریباً 20 ملین (دو کروڑ) تک پہنچی، اور گزشتہ دو برسوں میں کربلا میں مذہبی سیاحت کے شعبے میں نمایاں ترقی دیکھنے کو ملی ہے۔

عراقی سیاحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ استانداری (گورنریٹ) کی جانب سے اربعین زیارت کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں، جن میں کربلا اور نجف کے درمیان زائرین کی منتقلی کے لیے ایک نیا ٹرمینل قائم کرنا اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے سبز علاقوں میں شجرکاری، پھولوں اور پودوں کی مہمات شامل ہیں۔

.

نظرات بینندگان
captcha