خانه كعبه کو غسل کی تقریب+ ویڈیو

IQNA

خانه كعبه کو غسل کی تقریب+ ویڈیو

5:43 - July 12, 2025
خبر کا کوڈ: 3518783
ایکنا: بروز جمعرات، خانہ کعبہ کو سعودی حکام کی موجودگی میں آبِ زمزم اور گلاب سے غسل دیا گیا۔

ایکنا نیوز نیوز-  الیوم نیوز کے مطابق یہ تقریب سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، نائب امیر مکہ مکرمہ، کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی، جو اس موقع پر سعودی فرماں روا کے نمائندہ کی حیثیت سے شریک تھے، اور ان کے ہمراہ متعدد سعودی حکام بھی موجود تھے۔

اس تقریب کے دوران، شہزادہ سعود بن مشعل کعبہ کے اندر داخل ہوئے اور اس کے داخلی حصے کو زمزم کے پانی میں ملے ہوئے گلاب کے عرق سے دھویا۔ اس کے بعد انہوں نے ان مخصوص کپڑوں سے، جو اس خوشبودار آمیزش میں بھگوئے گئے تھے اور جو حرمین شریفین کے انتظامی ادارے نے پہلے سے تیار کیے تھے، کعبہ کی اندرونی دیواروں کو صاف کیا۔ اس عمل کے بعد انہوں نے دو رکعت نماز طواف ادا کی۔

کعبہ کے غسل کی پہلی مرحلہ بدھ کے روز اس وقت شروع ہوا جب کعبہ کے دروازے کا غلاف اوپر اٹھایا گیا۔ یہ عمل اصل شستشوی کے لیے ابتدائی تیاری کے طور پر انجام دیا گیا تھا۔ اصل غسل سحر کے وقت جمعرات کو جدید ترین معیاروں کے مطابق انجام دیا گیا۔

کعبہ کے غسل کے تین اہم مراحل ہوتے ہیں:

یہ تینوں مراحل بڑی باریک بینی اور احتیاط سے مکمل کیے جاتے ہیں۔ اس عمل کے لیے درج ذیل خوشبودار اشیاء استعمال کی گئیں:

۲۰ لیٹر آبِ زمزم

۵۴۰ ملی لیٹر گلاب طائف

۸۰ ملی لیٹر مخصوص عود کا تیل

۱۱ لیٹر عطرِ کعبہ

۳ ملی لیٹر مشک

۵۰۰ ملی لیٹر روغنِ گلابِ طائف

۵۰۰ گرام اعلیٰ معیار کا عود (بخور)

ان مراحل کے دوران خانہ کعبہ کو پاکیزہ اور معطر کیا گیا، جو نہ صرف ظاہری صفائی بلکہ روحانی تطہیر کا بھی مظہر ہے./  

4293655

ویڈیو کا کوڈ

 

نظرات بینندگان
captcha