عراق نے «حب الحسین یجمعنا» کو جامع تعبیر پہنایا

IQNA

اسکندر مومنی:

عراق نے «حب الحسین یجمعنا» کو جامع تعبیر پہنایا

5:56 - August 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3519004
ایکنا: ایرانی وزیر داخلہ نے اربعین کے موقع پر عوام اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

ایکنا نیوز- وزیر داخلہ اسکندر مؤمنی نے اپنے پیغام میں اربعین کے موقع پر عوام، خدام اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی حکومت اور عوام کی شایستہ میزبانی نے نعرہ «حب الحسین یجمعنا» (حبِ حسین ہمیں یکجا کرتا ہے) کو عملی طور پر جامع معنی عطا کیا۔

وزارت داخلہ کے اطلاعاتی مرکز کے مطابق، وزیر داخلہ نے اپنے پیغام میں کہا: "اربعینِ امسال ایک عظیم روحانی اور ناقابل فراموش حماسه کے طور پر تاریخِ عشق و ارادت به حضرت اباعبدالله‌الحسین(ع) میں ثبت ہوگئی۔ ان ایام میں ہم نے بہترین منصوبہ بندی اور عوام و منتظمین کی بے مثال یکجہتی کا مشاہدہ کیا، جس کے نتیجے میں یہ عالمی اجتماع نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر تین ملین ۶۰۰ ہزار سے زائد ایرانی زائرین کو سیکیورٹی، نظم و نسق، علاج و معالجہ، عوامی خدمات، ٹرانسپورٹ اور آسان آمد و رفت کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔"

ان کا کہنا تھا: میں ملتِ شریف ایران، بالخصوص زائران حسینی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس شاندار اجتماع کے اصل کردار تھے، نیز ان موکب داران کا بھی جو عاشقانہ طور پر ایرانی مہمان نوازی کی بے مثال جھلک پیش کرتے رہے۔ تمام اداروں، خاص طور پر گورنرز اور اربعین اسٹاف کی اٹھارہ کمیٹیوں کے سربراہان نے شب و روز کی محنت اور منظم منصوبہ بندی سے اس ہمیشگی اجتماع کو کامیاب بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیا، خصوصاً قومی ذرائع ابلاغ کے کردار پر بھی میں شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس اجتماع کو ایک عالمی تقریب کے طور پر دیکھتا ہے اور اسے باعث فخر سمجھتا ہے کہ ایران نے دیگر ہمسایہ ممالک کے زائرین کے کربلا تک آسان سفر کے لیے سہولیات فراہم کیں تاکہ سب اس دریائے رحمت سے فیضیاب ہوسکیں۔ عراق کی حکومت اور عوام کی شایستہ میزبانی نے بھی «حب الحسین یجمعنا» کے نعرے کو عملی تفسیر بخشی۔

آخر میں وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ یہ عظیم عالمی اجتماع ہر سال بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ پہلے سے زیادہ شاندار انداز میں منعقد ہوگا۔/

 

4300246

نظرات بینندگان
captcha