فلسطینی باسکٹ بال کھلاڑی محمد شعلان بھی غاصب فورس کے ہاتھوں شہید

IQNA

فلسطینی باسکٹ بال کھلاڑی محمد شعلان بھی غاصب فورس کے ہاتھوں شہید

5:38 - August 21, 2025
خبر کا کوڈ: 3519026
ایکنا: صہیونی فوج نے منگل کے روز غزہ کی پٹی پر حملے کے دوران، فلسطین کے سابق قومی باسکٹ بال کھلاڑی اور غزہ کے کھیلوں کے ستارے محمد شعلان کو خان یونس میں نشانہ بناکر شہید کر دیا۔

ایکنا نیوز، فلسطین کے میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، اشغال فوج نے شعلان کو اس وقت گولی مار کر شہید کیا جب وہ اپنے بچوں کو بھوک سے بچانے کے لیے انسانی امداد حاصل کرنے جا رہے تھے۔ یہ حملہ ان کی شہادت کا باعث بنا۔

شعلان مسلسل اپنی بیٹی مریم کے لیے دوا اور کھانا تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جو گردے کی ناکامی اور خون میں شدید زہر کی حالت میں مبتلا ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے بار بار مدد کی درخواست کی تھی۔

یہ کھلاڑی مختلف مقامی ٹیموں جیسے خدمات البریج، خدمات المغازی، خدمات خان یونس، خدمات الشاطئ، غزہ، انجمن جوانان مسیحی اور خدمات جبالیا کا حصہ رہے اور فلسطین کی قومی باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی بھی تھے۔

شعلان کی شہادت کے ساتھ، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر حملے کے آغاز کے بعد سے شہید ہونے والے فلسطینی کھلاڑیوں کی تعداد تقریباً 670 تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل، 6 اگست کو معروف فلسطینی کھلاڑی سلیمان العبید، جو "پلے فلسطین" کے نام سے مشہور تھے، بھی اپنے بچوں کے لیے کھانا حاصل کرنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہو گئے تھے۔ ان کی شہادت نے عالمی سطح پر ردعمل پیدا کیا تھا؛ یورپی فٹ بال یونین (یوفا) نے ان کی شہادت پر تعزیت پیش کی تھی اور مصر کے کھلاڑی محمد صلاح نے ان کی موت کی تفصیلات جاننے کا مطالبہ کیا تھا۔/

 

4300868

نظرات بینندگان
captcha