قرآنی مہم «فتح» کی تاریخ میں توسیع

IQNA

قرآنی مہم «فتح» کی تاریخ میں توسیع

4:54 - August 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3519058
ایکنا: قومی قرآنی کمپین "فتح" میں شرکت کے لیے تلاوت جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ مہم اب ماہِ ستمبر کے آخر تک جاری رہے گی۔

ایکنا نیوز کے مطابق، عوام کی بھرپور دلچسپی اور کثیر تعداد میں آنے والی درخواستوں کے پیش نظر یہ مدت بڑھائی گئی ہے۔

یہ مہم دو حصوں پر مشتمل ہے:

دانشجویی (طلبہ کے لیے)

آزاد (عام شرکاء کے لیے)

اس کا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینا اور ایسے مفاہیم پر توجہ مرکوز کرنا ہے جیسے: مزاحمت، نصرتِ الٰہی، کامیابی اور قرآنی نخبگان کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا، جو نہ صرف ملک بلکہ عالمِ اسلام میں بھی اثر ڈالے۔

مہم کے موضوعات درج ذیل ہیں:

تدبر سوره مبارکہ فتح (آیات 1 تا 4)

آیہ 139 سوره آل عمران: «وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ»

سوره مبارکہ نصر

دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی تخلیقات مختلف انداز میں ارسال کر سکتے ہیں، جیسے:

وڈیو قرائت (تحقیق یا ترتیل)

مختصر موضوعی کلپس

پوڈکاسٹ

مختصر نوٹس / تحریریں

رجسٹریشن اور ارسالِ آثار کا پتہ: www.roytab.ir/jahadpouesh۱

رابطہ نمبرز: ۰۲۱-۶۷۶۱۲۳۳۶ ۰۲۱-۶۷۶۱۲۳۳۷

مزید برآں، مہم کے باضابطہ چینلز ایتا اور بله میسجنگ ایپس پر jahadpouesh شناختی نام سے فعال ہیں، جہاں قرآنی برادری کے تیار کردہ مواد کو شائع کیا جاتا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ کمپین طلبہ سیکشن خصوصی طور پر منعقد ہوگا اور منتخب شرکاء کو قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔/

 

4301805

ٹیگس: مہم ، قرآنی ، فتح
نظرات بینندگان
captcha