قومی ہفتہ قرآن «بومرداس» یونیورسٹی میں

IQNA

قومی ہفتہ قرآن «بومرداس» یونیورسٹی میں

8:14 - September 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3519178
ایکنا: الجزائر میں 27ویں قومی قرآن کریم ہفتہ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز، radioalgerie.dz  نیوز نے  خبر دی ہے کہ 27واں قومی قرآن کریم ہفتہ سے الجزائر کے شہر بومرداس میں واقع امحمد بوقره یونیورسٹی میں شروع ہوا۔ یہ پروگرام وزارتِ دینی امور و اوقاف الجزائر کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس کا افتتاح وزیر اوقاف یوسف بلمهدی نے یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں کیا۔ یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر مختلف پروگرام شامل ہیں، جن میں:

سیمینار: "قرآنی اقدار کی روشنی میں سماجی ہم آہنگی اور قومی وحدت"

یومِ ملی امام جماعت (15 ستمبر) جس کا نعرہ تھا: "ہماری قومی وحدت مساجد کے منبروں سے پروان چڑھتی ہے"

قرآن حفظ کے مقابلے

ماہرین اور جامعات کے اساتذہ کے ساتھ علمی نشستیں اور لیکچرز

افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اوقاف یوسف بلمهدی نے کہا: قرآن حفظ کے مقابلوں میں شریک ہونے والے افراد کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے۔ حالیہ رمضان مقابلوں میں 14 ہزار 681 افراد نے اندراج کرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الجزائر میں عرصہ دراز سے منعقد ہونے والے یہ قومی مقابلے بین الاقوامی قرآن حفظ کے مقابلوں کے لیے بنیادی ماخذ ہیں، اور الجزائری حفاظ ہر سال ان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔

یوسف بلمهدی نے قومی قرآن ہفتے کے دوران یومِ ملی امام جماعت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: یہ موقع ائمہ جماعت کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ وہ صرف عام سرکاری ملازم نہیں، بلکہ پیغامِ اسلام کے حامل ہیں۔/

 

4305338

نظرات بینندگان
captcha