ایکنا نیوز- kitabat.info نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس مرکز کی سرگرمیوں کی نگرانی مرکز قرآن کریم نجف، جو کہ مجمع علمی قرآن آستان مقدس عباسی کے تحت کام کرتا ہے، کے ذمہ ہوگی۔
مرکز قرآن کریم نجف کے ڈائریکٹر، مہند المیالی نے کہا: آستان مقدس عباسی کا وژن، متولی آستان آیت اللہ سید احمد الصافی کی ہدایات کی روشنی میں، عراق بھر میں جامع قرآنی مراکز کے قیام پر مرکوز ہے۔ یہ اقدام قرآنی تخصصی اداروں کے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور قرآن و اہل بیت(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ طوزخورماتو مرکز میں ایک علمی اور جامع ماحول فراہم کریں اور اسے جدید تعلیمی ہالز اور شعبوں سے آراستہ کریں تاکہ معاشرے کو بہترین قرآنی خدمات دی جاسکیں۔
اسی موقع پر مرکز طوزخورماتو کے نئے قرآنی مرکز کے انتظامی شعبے کے سربراہ سید عبدالہادی الموسوی نے کہا: یہ مرکز مختلف پروگرامز اور کورسز جیسے حفظِ قرآن، تلاوت اور تجوید کے قواعد کی تعلیم پیش کرے گا تاکہ ایک ایسا قرآنی نسل تیار ہو جو قرآن و اہل بیت(ع) کی ثقافت سے جڑا ہوا اور اس پر عمل پیرا ہو۔
افتتاحی تقریب میں نعتیہ و انشادی گروپوں کی کارکردگی، منصوبے کے معاونین کی تکریم اور حاضرین کے لیے قرآنی مرکز کے مختلف حصوں اور شعبوں کا تعارفی دورہ بھی شامل تھا۔/
4306120