ایکنا نیوز-شفقنا-اطلاع رساں ادارے "خالدرزق تقی الدین" کے مطابق مذکورہ اسلامی گروپ نے گائیڈ بک تیار کر لیا ہے جسمیں مساجد اور تمام حلال ہوٹلز اور مقامات کے پتے درج شدہ ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ الجزائر،نایجیریا،ایکواڈور،کیمرون۔ بوسنیا اور ایران کی ٹیموں کی شرکت کی وجہ سے تخمینہ لگایا جارہا ہے کہ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے تیس ہزار کے لگ بھگ شائقین فٹبال، اسلامی اور عربی ممالک سے برازیل آجائیں گے۔ اس کتابچے میں برازیل میں اسلام کی تاریخی حوالے سے تعارف بھی شامل ہے ۔ ۳۲ صفحات پر مشتمل گائیڈ بک تماشا ئیوں میں تقسیم ہوگا۔