ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے " المصری الیوم" کے مطابق قاھرہ میں برازیل کے سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیخ الازھر کی تقریر کی ریکارڑنگ انہیں موصول ہوچکی ہے اور اس ٹیپ شدہ مختصر تقریر یا پیغام کل ہونے والی افتتاحی تقریب میں سنایا جائے گا ۔ اس سے پہلے برازیل کے سفارت خانے نےشیخ الازھر سے درخواست کی تھی کہ وہ افتتاحی تقریب کے لیے اسلام کے پیغام امن اورصلح کے حوالے سے تقریر فرمائیں۔
اطلاعات کے مطابق شیخ الازھر نے اپنے مختصر تقریر میں قرآن کی اس آیت کو بیان فرمایا ہے کہ
:«یا أیُّهَا النّاسُ إِنَّا خَلَقناکُم مَن ذَکَرٍ وَ أُنثَی وَ جَعَنَاکُم شُعُوباً وقَبَائِلَ لِتَعارَفُوا إِنَّ أَکرَمَکُم عِندَاللّهِ أَتقَاکُم إِنَّ اللهَ عَلیم خبیر:
سوره حجرات،کہ جسمیں اللہ کا فرمان ہے کہ ہم نے تمھیں ایک مرد اور عورت { آدم و حوا} سے پیدا کیا ہے اور تمھیں مختلف قبیلوں میں قرار دیا ہے اور تم میں سے بھتر اور افضل وہ ہے جو صاحب تقوی ہے اور خدا جاننے والا اور دانا ہے ۔
اس آیت کے بعد شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ اقوام میں مختلف ثقافت کی بناء پر اسلام ہر قسم کے تعصب،تشدد سے بالاتر امن کا مذہب ہے
برازیل فٹبال ورلڈ کپ کل سے شروع ہورہا ہے جو ایک مہینے تک جاری رہے گا۔