ایکنا نیوز- ماہ صیام کے حوالے سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے ادارہ نظامت وثقافت بلوچستان میں مقابلہ مصوری اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
اس مقابلے اور تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب کل گیارہ بجے ڈایریکٹریٹ نظامت ثقافت بلوچستان میں منعقد ہوگی جس میں ایرانی قونصل جنرل سید حسن یحیوی بطور خاص شرکت کریں گے۔
اس قرآنی نمائش میں بلوچستان کے نامور مصوروں کی شرکت متوقع ہے ۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ابوالفضل حسینی کے علاوہ ادارہ ثقافت کے اعلی آفیسران اور دیگر ثقافتی شخصیات کو بھی دعوت نامے ارسال کئے جاچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس نمائش میں دنیا بھر میں جاری استعماری مظالم سمیت مختلف اسلامی ممالک میں جاری شدت پسندی کے حوالے سے بھی تصاویر شامل ہیں۔