شام و غزہ کے عوام کی کامیابی اسلامی انقلاب کے اثرات کا نتیجہ ہے

IQNA

شام و غزہ کے عوام کی کامیابی اسلامی انقلاب کے اثرات کا نتیجہ ہے

18:53 - August 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1437531
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نے کہا ہے کہ تسلط پسندوں کے مقابلے میں شام اور غزہ کے عوام کی کامیابی، علاقائی تبدیلیوں میں ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات کا نتیجہ ہے۔
ایکنا نیوز-شفقنا-رپورٹ کے مطابق جنرل محمد رضا نقدی نے تاکید کی کہ دنیا کے حکمرانوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دنیا میں رونما ہونے والی سیاسی و فوجی تبدیلیوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار نہایت ہی اہم ہے۔

ایران کی رضا کار فورس بسیج کے سربراہ نے اسلامی انقلاب کو ناکام بنانے کے لئے دشمنوں کی متعدد سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند نظام نے آج ایران کے عوام پر اقتصادی و ثقافتی جنگ مسلط کررکھی ہے، اس بناپر حتمی طور پر دھمکی کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے، اسلامی انقلاب کا دفاع کیا جائے۔

جنرل محمد رضانقدی نے مشرق وسطی خاص طور سے ایران کے پڑوسی ملکوں میں جاری موجودہ بحرانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام بحرانوں کے باوجود، ایران کے عوام سلامتی و امن و امان ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں اور یہ سلامتی و امن و استحکام، دنیا میں پائیدار امن و سلامتی کی مثال ہے۔

31991

 

ٹیگس: ایران ، انقلاب ، غزہ
نظرات بینندگان
captcha