بھارت کے صوبہ «کیرالا» میں اسکولوں میں حجاب پابندی کا خاتمہ

IQNA

بھارت کے صوبہ «کیرالا» میں اسکولوں میں حجاب پابندی کا خاتمہ

13:14 - August 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1443334
بین الاقوامی گروپ: جنوبی ہندوستان کے اسکولوں میں مسلمان طالبات کے لیے پردے کے استعمال کو آزاد اعلان کیا گیا ہے ۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Times of India» کے مطابق مسلمان والدین کی متعدد درخواستوں کے بعد اسکول ڈائریکٹریٹ کی طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ مسلمان طالبات حجاب کے ساتھ اسکول آسکتی ہیں ۔
اس سے پہلے ان اسکولوں میں پانچویں جماعت کے بعد  حجاب پہننے کی اجازت تھی ۔
پرائیویٹ اسکولوں میں اسلامیات کی کلاس،قرآنی کلاس اور جمعہ کی نماز کے بعد حجاب پہننے کی اجازت پہلی کلاس سے ایک نیا خوشگوار اضافہ ہے
کیرالا صوبے کے اسکول انتظامیہ کے ایک عہدہ دار ،اران‌ام جورج کا کہنا ہے: والدین کے بے حد اصرار پر سفید یا سیاہ حجاب پہننے کی اجازت دی گئی ہے
جن اسکولوں میں اکثریت مسلمان طالب علموں کی ہے انکی کوشش ہوتی ہیں کہ والدین کو راضی رکھ سکے اور قرآن ،اسلامی دروس اور حجاب وغیرہ کی اجازت اسی سلسلے کی کڑی ہے
بھارت کی ایک ارب اور سو ملین  کی آبادی میں 160 ملین مسلمان بستے ہیں .
انڈونیشیاء اور پاکستان کے بعد بھارت میں سب سے بڑی  تعداد میں مسلمان آبادی موجود ہے ۔

1442747

ٹیگس: حجاب ، بھارت ، پابندی
نظرات بینندگان
captcha