ہالینڈ میں جدید اسلامی پارٹی کی امید بخش کامیابیاں

IQNA

ہالینڈ میں جدید اسلامی پارٹی کی امید بخش کامیابیاں

9:19 - September 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1446171
بین الاقوامی گروپ: نئی اسلامی پارٹی نے غزہ کی حمایت میں ہزاروں لوگوں کو سڑکوں پر لاکر خود کو ایک کامیاب پارٹی کی حیثیت سے متعارف کرانے میں کامیاب ہوئی ہے

 ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam» کے مطابق اسلامک پارٹی ہالینڈ (NIDA) غزہ کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں بڑے مظاہرے کرنے اور لوگوں کو سڑکوں پر لانے میں اہم ترین کردار ادا کرتی رہی ہے

روٹرڈیم کونسل ہالینڈ کے ممبر نورالدین الوالی کا کہنا ہے : جنگ عظیم دوم میں روٹرڈیم جرمن فوجوں کے ہاتھوں چلا گیا اور شدید بمباری سے یہ شہر تباہ ہوا ، بالکل اسی طرح غزہ میں واقعہ ہوا اور تباہی ہوئی ہے۔

خبروں کے مطابق بڑی تعداد میں عوام کی حمایت اور اس پارٹی کے مظاہروں میں شرکت سے اس کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اور مسلمانوں میں بھی ایک نیا ولولہ پیدا ہوا ہے
الوالی کا کہنا ہے: ہم مظاہروں سے بڑھکر کچھ کرنا چاہتے ہیں ، ہم غزہ کے عوام کی مدد اور تعمیر نو میں تعاون کرنا چاہتے ہیں
انہوں نے مزید کہا: ہم نہیں چاہتے کہ صرف مسلمانوں تک خود کو محدود رکھے،ہمارا مقصد روٹرڈیم کے تمام لوگوں کی خدمت کرنا ہے جسکا حکم قرآن بھی دیتا ہے۔

1445575

نظرات بینندگان
captcha