روسی اسقف اعظم : مستقبل مسلمانوں کا ہے

IQNA

روسی اسقف اعظم : مستقبل مسلمانوں کا ہے

9:25 - September 13, 2014
خبر کا کوڈ: 1449249
بین الاقوامی گروپ: آرتھوڈکس عیسائی اسقف اعظم دیمیتری سمیرنوف نے اسلامی اخلاق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسقبل مسلمانوں کا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam» کے مطابق سمیرنوف نے ماسکو میں منعقدہ کلیسا کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا : مسلمانوں کو دیکھ رہا ہوں کہ ہر روز یہ لوگ مسجد جاتے ہیں اپنے رب کے حضورجھک جاتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں
انہوں نے کہا : میں دیکھتا رہتا ہوں کہ مسلمان کسطرح بغیر کسی لالچ اور مقصد کے ایکدوسرے کی مدد کرتے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جسکو ہم اپنے آرتھوڈکس معاشرے میں بہت کم دیکھتے ہیں
سمیرنوف نے مزید کہا: ایک بوڑھی عورت مجھے بتا رہی تھی کہ کسطرح ایک مسلمان ڈرائیور اسے کلیسا تک بغیر کرایے لیے لایا تھا اور اس نے کہا تھا کہ انسان اپنی ماں سے کرایہ تو نہیں لیتا اور مخصوصا اگر وہ عبادت کے لیے جانا چاہتی ہے ، اسی وجہ سے کہتا ہوں کہ مستقبل مسلمانوں سے متعلق ہے۔
روس میں اسلام دوسرا بڑا مذہب ہے اور ایک سو پینتالیس ملین کی آبادی میں پندرہ فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے
روس میں شمالی قفقاز ،چچنیا کے جنوبی علاقوں اور داغستان وغیرہ میں لگ بھگ ۲۳ ملین مسلمان آباد ہیں ۔

1449082

ٹیگس: روس ، عیسایی ، مسلمان
نظرات بینندگان
captcha