عالم اسلام کے بحرانوں کا سبب اسلامی تعلیمات سے دوری

IQNA

عالم اسلام کے بحرانوں کا سبب اسلامی تعلیمات سے دوری

16:22 - October 10, 2014
خبر کا کوڈ: 1458722
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ علاقے اور عالم اسلام کے بحرانوں کا سبب اسلامی تعلیمات سے دور ہونا ہے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ علاقے اور عالم اسلام کے بحرانوں کا سبب اسلامی تعلیمات سے دور ہونا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعرات کی رات ایران کے شمالی شہر ساری میں ایک تقریب میں کہا کہ اسلام  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اھل بیت کی تعلیمات سے دوری اختیار کرنا ہی علاقے اور عالم اسلام میں بحرانوں کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور اھل بیت علیھم السلام کی تعلیمات انسانوں کو نجات دلاسکتی ہے۔ علی لاریجانی نے کہاکہ داعش کے دہشتگرد امریکہ اور صیہونیت کا مقابلہ کرنے کے بجائے مسلمانوں کو قتل کررہے ہیں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا اگر آج ملت ایران سامراج کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے تو یہ اسلام اور اھل بیت علیھم السلام کی راہ پر چلنے کی بنا پر ہے۔

59594

نظرات بینندگان
captcha