آصف علی زرداری نے دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا ”دوسرا بڑا“ افتتاح کر دیا

IQNA

آصف علی زرداری نے دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا ”دوسرا بڑا“ افتتاح کر دیا

15:25 - October 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1460642
بین الاقوامی گروپ؛، آصف علی زرداری نے مسجد کی تعمیر پر ملک ریاض کی تعریف کی کوششوں کو سراہا

ایکنا نیوز-سابق صدر آصف علی زرداری نے بحریہ ٹاﺅن میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا ”دوسرا“ افتتاح کر دیا ہے، آصف علی زرداری نے مسجد کی تعمیر پر ملک ریاض کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پر ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن اور پاکستانی قوم کو صدقہ جاریہ دیا ہے، مسجد اللہ کا گھر ہے اور اس کی تعمیر کیلئے وسائل بھی اللہ تعالیٰ نے دیئے ہیں، اللہ تعالیٰ نے توفیق دی اور اس کی مدد سے دنیا کی ساتویں بڑی مسجد تعمیر کرائی، کراچی میں اس سے بھی بڑی مسجد تعمیر کریں گے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک ریاض نے عیدالاضحی کے موقع پر اس مسجد کا افتتاح کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے عید کی نماز بھی اسی مسجد میں ادا کی تھی۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاوئن اس سے پہلے بھی ملک میں شاندار مساجد بنا چکا ہے لیکن یہ مسجد اپنی مثال آپ ہے۔ دنیا کے ہر ملک میں مسلمانوں نے عبادت کے لئے مساجد بنا رکھی ہیں۔ مکہ مکرمہ میں قائم مسجد الحرام اس دنیا میں سب سے بڑی مسجد ہے، تین لاکھ چھپن ہزار آٹھ سو مربع میٹر کے رقبے پر بنی اس مسجد میں بیس لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔

152622

نظرات بینندگان
captcha