ایکنا نیوز- قطر کے اخبار «العرب» کے مطابق «انصاری» قرآنی علوم کمپلیکس کی سپریم کونسل کے سربراہ محمد بن عبدالله انصاری کا کہنا ہے کہ قرآنی علوم مرکز ۵ ہزار ایکڑ کے وسیع رقبے پر ۲۵ ملین قطری ریال لاگت سے دوحہ شہر میں «حیویه» کے مقام پرتعمیر کیا گیا ہے
انہوں نے کہا : «انصاری» قرآنی علوم کمپلیکس ایک ثقافتی ، علمی،تربیتی اور اسلامی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے اور اسکا ہدف اسلامی تعلیمات اور قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرانا ہے
محمد بن عبدالله انصاری نے کہا: حفظ قرآن ، مرکزی لائبریری ، سیمینار ہال اور اسلامی اسٹڈی سنٹر اس کمپلیکس سنٹر میں شامل ہے ۔