اسلامی اور انقلابی ثقافت کے دوستوں کو امیدوار اوردشمنوں کو ناامید کر دیں: رہبر معظم

IQNA

اسلامی اور انقلابی ثقافت کے دوستوں کو امیدوار اوردشمنوں کو ناامید کر دیں: رہبر معظم

21:35 - October 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1461392
بین الاقوامی گروپ:رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے ثقافتی میدان میں درپیش چیلنجوں کے مقابلے کے لئے اسٹریٹجک تدابیر اختیار کرنے اورملک کے اندر اور باہر مذہبی اور انقلابی حامیوں کو امیدوار بنانے اور دشمنوں کو مایوس کرنےپرتاکید کی گئی ہے

ایکنا نیوز-  رہبر ویب سائیٹ کے مطابق مطابق رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے نئے دور کے آغاز کے موقع پر اپنے حکم میں ثقافت کے شعبہ میں اسٹراٹیجک چیلنجوں کی مدیریت کے سلسلے میں تمام مواقع اور ظرفیتوں سے بھر پور اور مکمل استفادہ کرنے ، حکیمانہ اور معقول نگاہ کے ساتھ خطرات اور نقصانات کو مہار اور کنٹرول کرنے، اور دشمنوں کی یلغار کا ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کرنے کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کی اصلی تکالیف اور ذمہ داریوں میں قراردیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے ثقافتی میدان میں درپیش چیلنجوں کے مقابلے کے لئے اسٹریٹجک تدابیر اختیار کرنے اور تمام کارآمد اور ایک دوسرے کو مکمل کرنے والے مواقع اور توانائیوں سے بھرپور استفادہ کرنے پر تاکید کرتے ہویےکہا ہے کہ دھمکیوں اور خطروں کا حکیمانہ نگاہ سے جائزہ لیا جائے اور دشمنوں کے حملوں کا ہوشیاری سے مقابلہ کیا جائے، آپ نے فرمایا کہ یہ ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حکم جاری فرماکر ثقافتی انقلاب کی اعلیٰ کونسل کی سات ترجیحات معین فرمائی ہیں۔ ان ترجیحات میں اس سے قبل کئے گئے فیصلوں کا جائزہ لے کر ان پرتیزی سے عمل کرنا، اسلامی اور انقلابی تہذیب و ثقافت کے حامیوں اور شدید مخالفین کے ساتھ بھرپور اور نئی روشوں کےساتھ پیش آنا شامل ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے علمی و سائنسی نیز ٹیکنالوجیکل لحاظ سے پیشرفت کی تیزی سے پیروی اور ملک کے علمی اور تعلیمی نظام میں تبدیلیاں اور جدت کاری بالخصوص سوشل ساینسز میں تبدیلیاں لانے کی ہدایات فرمائی ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی کے حکم کے متن میں  آیا ہے کہ ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کا فلسفہ وجودی یہ ہےکہ وہ اسلامی انقلاب کی ثقافتی ماہیت کی تثبیت و تفہیم کرے نیز اس کی اقدار کو نافذ کرے۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کے ثقافتی محاذ کو سنبھالے رہنا اور اسلامی وانقلابی ایران کی شائستگی اور توانائیوں سے تناسب رکھنے والی ثفاتی امور کا جائزہ لیتے رہنا بھی اس کونسل کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

رہبر معظم کے مطابق ملک کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں برق رفتار پیشرفت اور ترقی ، ملک کی بنیادی ترجیحات میں ہے اور ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کا اس میں اہم کردار ہے۔ بحمداللہ ملک کے جامع نقشہ اور اس کی منظوری کے ساتھ ، سائنس  اور ٹیکنالوجی کے شعبہ نے اپنا روڈ میپ اور نقشہ راہ حاصل کرلیا ہے اور جامع علمی نقشہ کی اسٹراٹیجک کمیٹی تشکیل پا گئی ہے؛ اور اس نے اس راہ میں حرکت کا آغاز کردیا ہے اور اب تک اس نے اچھے اور بہترین نتائج پیش کئے ہیں۔

رہبر معظم نے فرمایا ہے کہ اس راہ پر گامزن رہنے کے لئے حکام خصوصا حکومت اور تینوں قوا کے سربراہان کی جانب زیادہ سے زیادہ اہتمام بہت ضروری ہے ملک کی علمی پیشرفت اور ترقی میں کسی بھی صورت میں کمی نہیں ہونی چاہیے بلکہ ملک کی علمی ترقی اور رشد میں روز بروز اضافہ ہونا چاہیے اور ثقافتی کونسل کو بھی اس سلسلے میں اپنا نظارتی نقش و کردار سنجیدگی کے ساتھ ایفا کرنا چاہیے۔

1461142

ٹیگس: رہبر ، انقلاب ، ثقافت
نظرات بینندگان
captcha