بشار اسد: شام میں عیسائی اور مسلمان علماء کا مشترکہ اجلاس اتحاد اور ہم آہنگی کی علامت ہے

IQNA

بشار اسد: شام میں عیسائی اور مسلمان علماء کا مشترکہ اجلاس اتحاد اور ہم آہنگی کی علامت ہے

9:57 - December 24, 2014
خبر کا کوڈ: 2625252
بین الاقوامی گروپ: شامی صدر نےاتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی- مسلم علماء کی یک جہتی شام میں ہم آہنگی کی واضح دلیل ہے

ایکنا نیوز- سانا نیوز کے مطابق مسلم -عیسائی علماء کی مشترکہ نشست میں شریک علماء سے خطاب میں شامی صدر نے کہا کہ وزارت اوقاف کی جانب سے ایسے اجلاس کے انعقاد سے شام میں تاریخی اور ثقافتی غنی تمدن اورمضبوط ہم آہنگی کی فضاء دیکھی جاسکتی ہے
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایسے اجلاس ملی یک جہتی کی علامت ہے اور شامی عوام کی حقیقت بینی اور صورتحال سے آگاہی کو واضح کرتا ہے

بشار اسد نے اجلاس میں شریک تمام علماء اور منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور ایسے پروگراموں کے تسلسل کو ضروری قرار دیا
اجلاس میں شریک علماء نے بھی واضح کیا کہ شامی ثقافت اور تہذیب وتمدن کی حیثیت کو برقرار رکھا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف ہم آہنگی کی فضاء کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

2624742

نظرات بینندگان
captcha