ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے پاکستان کےشہر پشاور میں شیعہ مسجد پر اس دہشتگردانہ خود کش حملے کی مذمت کی ہے جس میں بڑی تعداد میں بےگناہ شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے- مرضیہ افخم نے اس واقعے کے شہداء کے پسماندگان اور گھروالوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم ، پاکستان میں کسی بھی نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے بےگناہ عوام کے خلاف دہشتگردانہ اقدام کی مذمت کرتی ہے اور اسے دین اسلام کی تعلیمات اور انسانی اقدار کے خلاف سمجھتی ہے- قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز پیشاور کی ایک مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں انیس نمازی شہید اور ساٹھ سے زیادہ زحمی ہوگئے تھے-