ایکنا نیوز- معاشرے میں بیجا رسومات کا خاتمہ، شادی کی سنت اسلامی طرز پر سادگی سے منانا اور ضرورت مند افراد کی مدد اس اجتماعی شادی پروگرام کا مقصد بتایا جاتا ہے۔
اس اجتماعی شادی میں اہل تشیع کے علاوہ اہل سنت جوڑے بھی شامل ہوسکتے ہیں تاکہ شیعہ سنی وحدت کو بھی اس سنت حسنہ کے زریعے پروان چڑھایا جاسکے۔
مجلس وحدت کے تعاون سے منعقدہ پروگراموں میں اب تک درجنوں شیعہ سنی جوڑے بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکے ہیں ۔