بھارت؛ مسلمانوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش

IQNA

بھارت؛ مسلمانوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش

8:59 - April 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3140578
بین الاقوامی گروپ: ہندو شدت پسند گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو ووٹ دینے سے روکا جائے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam»،کے مطابق شیوسینا کے رہنما سانجے رت نے کہا ہے کہ جب تک مسلمان ووٹ کی طاقت سے فائدہ اٹھاتا ہے اس وقت تک ہمارا کوئی مستقبل نہیں اور اسی وجہ سے بال ٹھاکرے نے درست مطالبہ کیا تھا کہ مسلمانوں کو ووٹ کا حق نہ دیا جائے
انہوں نے کہا کہ صرف اسی صورت میں مذہبی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے
سانجے رات نے اتحاد مسلمین کے لیڈروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ ملک میں شدت پسندی پھیلا رہے ہیں
ان خیالات پر مسلمان لیڈروں اور سیاسی تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظھار کیا ہے

بھارت میں مسلم مخالف سرگرمیوں میں اضافے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ  «هندو مهاسابها» کے ایک رہنما نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ملسمانوں اور عیسائیوں کو اس بات کا زبردستی پابند بنایا جائے کہ وہ اولاد کی تعداد میں اضافہ نہ کرے کیونکہ انکی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے
جس سے ہندو اقلیت میں بدل سکتا ہے
گجرات میں بھی ہندوں کے ناجائز رویوں سے تنگ مسلمان علاقہ چھوڑنے اور در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں.

3134213

ٹیگس: مسلمان ، ہندو ، ووٹ
نظرات بینندگان
captcha