مصری شیخ کا دعوی؛ خالی گھر میں تلاوت قرآن کریم سے جنات استفادہ کرتے ہیں

IQNA

مصری شیخ کا دعوی؛ خالی گھر میں تلاوت قرآن کریم سے جنات استفادہ کرتے ہیں

12:21 - May 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3248344
گروه بین‌الملل: جامعہ الازھر کے«محمود عابدین» کا کہنا ہے کہ تلاوت کی آواز سے مومن جنات آکر قرآن سنتے ہیں لہذا خالی گھر میں قرآن کی تلاوت نشر کرنے سے پرہیز کریں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے  «زمان پرس»،کے مطابق محمود عابدین، نے «المحور» ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا : یہ عقیدہ کہ خالی گھر میں تلاوت کی ریکارڈنگ رکھنے سے جن وغیرہ بھاگ جاتے ہیں درست نہیں بلکہ ایسا کرنے سے مومن جنات اس گھر میں کھینچ آتے ہیں 
محمود عابدین «المسلمون یتساءلون»(مسلمان پوچھتا ہے) پروگرام سے گفتگو میں کہا: یہ مسئلہ مصر میں عام ہے کہ خالی گھر میں تلاوت رکھے مگر قرآن کہتا ہے «وإذا قرئ القرآن فاستمعوا له وأنصتوا لعلکم ترحمون» جب قرآن کی تلاوت ہو تو سنو اور اسی لیے خالی گھر میں تلاوت رکھنے سے جنات اس حکم کی بجاآوری کے لیے جمع ہوجاتے ہیں !
انہوں نےکہا کہ گھر میں برکت اس وقت آئے گی جب انسان اور مسلمان سنت نبی اکرم(ص) اور حکم خداوندی پر عمل کرتا ہے اور وقت پر نماز ادا کرتا ہے نہ کہ صرف تلاوت سے۔

3247195

ٹیگس: جنات ، تلاوت ، قرآن ، گھر
نظرات بینندگان
captcha