انڈونیشیاء؛ جدید قرآنی کورسز کا اہتمام

IQNA

انڈونیشیاء؛ جدید قرآنی کورسز کا اہتمام

13:03 - May 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3307575
بین الاقوامی گروپ: آستانے حسینی کے تعاون سے انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ میں قرآنی کورسز کا اہتمام کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز – آستانہ حسینی کے شعبہ دارالقرآن کے مطابق روضہ امام حسین(ع) کے تعاون سے ان کورسز میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے
منتظر المنصوری کے مطابق ان کورسز میں تجربہ کار قرآنی اساتذہ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قرآنی شعبے کے عہد دار محمد باقر المنصوری کا کہنا ہے کہ اس کورس میں ہر عمر کے مرد اور خواتین بھی شرکت کرسکتی ہیں۔


المنصوری نے کہا کہ انڈونیشیاء کے مختلف شہروں کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی اس طرح کے کورسز منعقد کرایا جائے گا
آستانے حسینی کے ایک اور عہدہ دار معمر المحضار نے کہا کہ ملایشیاء کے قرآنی اساتذہ کے لیے بھی کورس شروع کیا جارہا ہے۔

3307031

ٹیگس: ْقرآن ، کورس ، آستانہ
نظرات بینندگان
captcha