ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الاهرام»،کے مطابق استاد طنطاوی کی تلاوت اور اس قرآنی پروگرام کو ریڈیو قرآن مصر سے براہ راست نشر کیا جا ئےگا
ریڈیو قرآن مصر کے سربراہ محمد عویضہ کا کہنا ہے کہ قبلے کی تبدیلی کے حوالے سے اس پروگرام میں استاد طنطاوی کی تلاوت کے علاوہ عبدالصبور شاهین اورمحمد سید المسیر قبلے کی تبدیلی کے حوالے سے خطاب بھی کریں گے
انہوں نے کہا : نیمہ شعبان کے حوالے سے مذکورہ پروگراموں کے علاوہ مسجد حضرت زینب(س) میں خصوصی اعمال بھی بجا لانے کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ریڈیو قرآن ان پروگراموں کو براہ راست نشر کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ مسجد الاقصی سے کعبےکی سمت تبدیلی کے دن کو اہل سنت نیمہ شعبان کو مناتے ہیں جبکہ اہل تشیع کے مطابق یہ واقعہ پندرہ رجب کو پیش آیا ہے۔