مکہ مکرمہ ، مسجد گرانے کے دوران قرآن مجید کی بیحرمتی

IQNA

مکہ مکرمہ ، مسجد گرانے کے دوران قرآن مجید کی بیحرمتی

9:55 - June 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3319815
بین الاقوامی گروپ: سعودی فورسز نے مکہ مکرمہ کے علاقے «المعیصم» میں مسجد گرانے کے دوران مسجد خالی کیے بغیر تخریب کا کام انجام دیا جس سے کئی قرآن مجید کے نسخے شہید ہوئے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المرصد»،کے مطابق «المعیصم» کے اہل محلہ نماز ظہر کے لیے جب مسجد پہنچے تو دیکھا کہ مسجد گرانے کے دوران کئی قرآنی نسخے بھی شہید ہوچکے ہیں

اہل محلہ نے مسجد گرانے اور قرآنی نسخوں کی بیحرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے زمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا
اہل محلہ کے ایک شخص ابو حازم المطرفیکا کہنا ہے کہ مسجد کو روڑ کی تعمیر کے لیے گرانا مقصود تھا لیکن اہل محلہ نے مطالبہ کیا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں مسجد کی تخریب کا منصوبہ ایک مہینے کے لیے ملتوی  اور رمضان کے بعد مسجد کو گرانے کے عمل پر کام شروع کیا جائے۔


البتہ سعودی فورسز کی جانب سے ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

3318561

ٹیگس: مسجد ، قران ، شہید ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha