ایکنا نیوز- یوم ولادت امام حسن مجتبی (ع) کے حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں میں جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔
کوئٹہ کے علمدار روڈ پر واقع مختلف امام بارگاہوں جیسے امام بارگاہ سیدآباد اور امام بارگاہ نچاری میں جشن میلاد منایا گیا ۔ ان کے علاوہ بروری میں دارالقرآن امام حسین (ع) میں حسینی جوانوں کے زیر اہتمام آج رات شاندار جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے
بلاک ون بروری میں منعقدہ جشن میلاد رات ٹھیک نو بجے شروع ہوگا جسمیں اہل بیت (ع) کی شان میں منقبت خوانی کے علاوہ تلاوت قرآن مجید اور سیرت امام حسن مجتبی (ع) پر تقریر بھی پروگرام کا حصہ ہے۔
اس جشن میلاد میں تمام مومنین سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔