پشاور: داعش سے متاثر تین ’عسکریت پسند‘ گرفتار

IQNA

پشاور: داعش سے متاثر تین ’عسکریت پسند‘ گرفتار

14:45 - July 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3322522
بین الاقوامی گروپ:پشاور میں پولیس نےمبینہ طور پر دولت اسلامیہ(داعش) سے متاثر تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کو خفیہ اطلاع ملنے پرشمشاد بازار کے علاقے میں ایک دکان پر چھاپہ مارتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے لیپ ٹاپس میں داعش کا لٹریچر ، پاکستان فوج کے خلاف دستاویزات اور دوسری دستاویزات پائی گئیں۔ دکان میں چھاپے کے دوران کوئی اسلحہ نہیں ملا۔

گرفتار ہونے والوں دو افغان شہری عصمت اللہ اور عبدالرحمان جبکہ ایک مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والا محمد ابراہیم شامل ہے۔

ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 اور پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 124 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

1023325

نظرات بینندگان
captcha