ایکنا نیوز- وزارت داخلہ کے مطابق، حکام نے گزشتہ کئی ہفتوں میں دہشت گرد گروپ داعش سے منسلک چھوٹے چھوٹے سیلوں پر مشتمل نیٹ ورک ختم کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے باہرخانہ جنگی کے شکار خطوں سے چلائے جانے والےاس نیٹ ورک کے ارکان فرقہ واریت اور بدامنی کے منصوبے پر عمل کر رہے تھے۔
وزارت نے بتایا کہ نیٹ ورک کے سیل سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں شیعہ عباد گاہوں پر مہلک خود کش حملوں سمیت مختلف شر پسند کارروائیوں میں ملوث تھے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے خواہش مند افراد کو نہیں چھوڑے گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے پڑوسی ملکوں شام اور عراق کے بڑے حصوں پر قابض داعش خطے میں بڑے پیمانے پر تشدد اور غیر ملکیوں کے گلے کاٹنے کا اعتراف کرتی ہے۔
سعودی عرب اور اس کے خلیجی پڑوسی ملک شام میں داعش کے خلاف بمباری کرنے والے امریکا کی سربراہی میں فوجی اتحاد کا حصہ ہیں۔
فوجی اتحاد کا حصہ ہونے کی وجہ سےسعودی عرب کو داعش کےممکنہ ردعمل کا خدشہ ہے۔