صنعاء؛ داعش نے خونی حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

صنعاء؛ داعش نے خونی حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

8:38 - September 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3357729
بین الاقوامی گروپ: تکفیری دہشت تنظیم نے مسجد «مؤید» میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

ایکنا نیوز- «پریس ٹی وی» کے مطابق گذشتہ رات مسجد «مؤید» میں دوخوفناک دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے ۔ ان دھماکوں میں ۳۲ نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے
پہلے دھماکے کے بعد جب امدادی کام شروع ہوا تو دوسرا دھماکہ ہوا جس سے زیادہ تعداد میں لوگ شہید اور زخمی ہوگئے
چند دنوں پہلے مسجد «قباد المهدی» کے قریب گاڈی میں دھماکہ ہوا جسمیں تین یمنی شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے تھے اور اس واقعے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی
گذشتہ روز ہلال احمر کے دو کارکن ڈیوٹی کے دوران مسلح افراد کے ہاتھوں مارے گئے ۔
دہشت گردی کے واقعات ایسے عالم میں ہورہے ہیں جہاں دوسری طرف شب و روز سعودی جنگی طیارے یمنیوں پر آسمان سے بم پھینک رہے ہیں اور اب تک ہزاروں لوگ شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

3357593

نظرات بینندگان
captcha