ایکنا نیوز - حمید صابرفرزام سے سے روسی مفتی کونسل کے نائب صدر نے ماسکو میں ملاقات کی
روشن عباساف نے اس ملاقات میں روسی مفتی کونسل کی جانب سے قرآنی سرگرمیوں پر بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ روس میں ماسکو قرآنی مقابلے یورپ کے بہترین قرآنی مقابلوں میں شمار ہوتا ہے جسمیں چالیس ممالک سے قرآنی نمائندے شرکت کرتے ہیں
روشن عباساف نے کہا کہ ایکنا نیوز کے تعاون سے ہم مشترکہ طور پر ان مقابلوں کو منعقد کرنے پر تیار ہیں
ماسکو مسجد کی افتتاحی تقریب میں ایران کو شرکت کی دعوت
عباساف نے کہا کہ 23 ستمبر کو مختلف ممالک کے سربراہوں کی شرکت کے ساتھ ماسکو مسجد کا افتتاح کیا جائے گا اور ہم ایرانی صدر کو بھی شرکت کی دعوت دیتے ہیں
انہوں نے کہا کہ روسی قاریوں اور حافظوں کی تربیت کے لیے ایکنا کے تعاون کی ضرورت ہے
روس میں مشترکہ قرآنی پروگرامز
قرآنی سرگرمیوں ،سوشل میڈیا اور روس میں قرآنی نیوز ایجنسی کے قیام پر معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے
حمید صابرفرزام نے ایکنا کی سرگرمیوں پر بریفینگ دی جسکو روشن عباس اف نے سراہا اور اسے عالم اسلام کے لیے سرمایہ اور باعث افتخار قرار دیا.