داعش کا ہدف اسرائیل کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے : سید محمد رضا آغا

IQNA

داعش کا ہدف اسرائیل کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے : سید محمد رضا آغا

9:03 - November 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3438848
بین الاقوامی گروپ: ان جیسے گروپوں سے فائدہ اسلحہ بیچنے والی کمپنیاں اور اسلحہ فروش ممالک اٹھا رہے ہیں

ایکنا نیوز- داعش  اس وقت نہ صرف اسلامی ممالک بلکہ انسانیت  اور پوری دنیا کے لیے ایک خطرے کی شکل اختیار کرگئی ہے ۔ اس شدت پسند گروپ اور اس حوالے سے درپیش خطرات اور اس سوچ کے وجود میں لانے کے حوالے سے ایکنا نیوز نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد رضا آغا سے گفتگو کی ۔

مجلس وحدت کے رہنما نے داعش کے وجود میں لانے کے حوالے سے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد ایک خاص سوچ کے تحت طالبان، القاعدہ اور ان جیسے افکار رکھنے والے گروپوں کو سپورٹ کیا گیا اور اس حوالے سے جغرافیائی اور نظریاتی مقاصد مدنظر تھے ۔


انہوں نے کہا کہ ان شدت پسند گروپوں کے وجود اور جاری جنگوں سے سب سے زیادہ فائدہ اسلام دشمن طاقتیں اور اسلحہ ساز لابیاں اٹھا رہی ہیں جبکہ اسلام کوشدید نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔


انہوں نے اس سازش کے پیچھے اسرائیلی سوچ کو پوشیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج تک اسرائیل کو ان تنظیموں سے کوئی نقصان پہنچا ہے نہ ہی انکو اس سے کوئی خطرہ لاحق ہوا ہے ۔


مجلس وحدت رہنما کا کہنا تھا کہ داعش بغض آل علی میں  اپنے وحشیانہ مظالم کی ویڈیو فلم نشر کرکے اہل بیت دشمنی کا ثبوت دینے ، اسلام اور اہل بیت کے دشمنوں کو خوش کرنے اور دین اسلام کو بدنام کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے۔


ممبر صوبائی اسمبلی نے سنی دنیا کے ترجمان بننے کے داعشی دعوی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم نے شیعہ – سنی مقدسات مساجد اور مقامات کو تباہ کیا اور ہزاروں شیعہ – سنی افراد کو تہہ تیغ کرکے اسلام دشمنی کا واضح ثبوت دیا ہے اور یہاں تک کہ عیسائی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی انکےشر اور آفات سے محفوظ نہیں ، لہذا اس دعوی کو مذاق ہی کہا جاسکتاہے ۔


انہوں نے پاکستان میں داعش کے خطرات اور وجود میں آنے کے امکانات کے حوالے سے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ارباب اقتدار اور فوجی قیادت کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہوچکا ہے کہ ان جیسے گروہوں کو کنڑول نہ کیا گیا تو یہ کل قابو سے باہر ہوسکتے ہیں لہذا بھرپور انداز میں آپریشن ضرب عضب کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور ان کو کسی صورت ملک میں پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹیگس: داعش ، خطرہ ، اسلام ، ملک ، دشمن ، دہشت ، گرد
نظرات بینندگان
captcha