ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مدرسہ علی ابن ابیطالب کی جانب سے ماہ شعبان اور ولادت باسعادت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی مناسبت سے مہدوی آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہر کے تمام آرٹسٹوں کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔
اس نمایش کا عنوان "مہدویت و آخرالزمان،انتظار ظہور،ظہور اورہماری زمہ داریاں،علامت ھائے ظہور" رکھا گیا ہے اور اس حوالے سے دو کیٹگریز میں اہل ہنر آپنے آثار پیش کرسکتے ہیں۔ منتخب آرٹسٹوں کے لیے درج ذیل انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
انعامات
سینیئر کیٹگری
اول پوزیشن : 10000
دوم پوزیشن : 8000
سوم پوزیشن : 6000
جونئیر کیٹیگری
اول پوزیشن : 8000
دوم پوزیشن : 6000
سوم پوزیشن : 5000
رپورٹ کے مطابق رجسٹریشن کی آخری تاریخ : 15 مارچ مقرر کی گیی ہے جب کہ 5 اسپیشل انعامات
اور اسپیشل پرائز پبلک ووٹ کے مطابق دیے جائیں گے۔
رجسٹریشن کیلئے درج ذیل وٹس ایپ نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:
برادر اصغر علی
03410369157
برادر میثم علی
03128010770
قابل ذکر ہے کہ ہر سال اس موقع پر مدرسہ علمیہ علی ابن ابیطالب ہزارہ ٹاون کی جانب سے مختلف مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔/