الخلیل؛ مسجد ابراهیمی میں صہیونی فورسز کا یلغار

IQNA

الخلیل؛ مسجد ابراهیمی میں صہیونی فورسز کا یلغار

16:59 - September 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514967
ایکنا قدس: صہیونی فورسز نے عبرانی عید کے بھانے الخلیل شھر میں مسجد ابرھیمی کا محاصرہ کرکے نمازیوں کو داخلے سے روک دیا۔

ایکنا نیوز-  فلسطینی نیوز (وفا) کے مطابق مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر «غسان الرجبی»، کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا:  مذکورہ اقدام زمان و مکان کی تقسیم کے نام پر اٹھایا جارہا ہے۔


انہوں نے مسجد میں 36 فیصد کو مستقل طور پر اسرائیلی قبضے میں لینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن ہر سال دس دن کے لیے مسجد ابراہیمی کو نمازیوں پر بند کردیتا ہے اور انکو نماز کی ادائیگی سے روکا جاتا ہے۔

 

غسان الرجبی کا کہنا تھا: صہیونی رژیم نے فیصلہ کیا ہے کہ مسجد ابراہیمی کے دروازوں کو رواں مہینے چار دن تک بند رکھا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ صہیونی رژیم سال 1994 سے 29 فلسطینیوں کے قتل عام کے واقعے کے بعد مسجد ابراہیمی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے۔/

 

4169245

نظرات بینندگان
captcha