ایکنا نیوز- خبررساں ادارے یونیوز کے مطابق حکومتوں کی دھمکیؤں کے باوجود جسمیں لندن اور پیرس شامل ہیں لوگوں نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔
سخت سیکورٹی میں لاکھوں افراد سڑکوں پر فلسطین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور انکے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور پلے کارڈ ز موجود تھے لندن میں بی بی سی آفس کے سامنے مظاہرہ ہوا اور عوام نے "مرگ بر اسرائیل" کا نعرہ لگایا۔
مالدیپ نے بیان میں فلسطین کے حق میں بیان دیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں ظلم بند کرنا چاہیے۔
قدس الاخباریه کے مطابق عمان میں امریکی سفارت خانے کے سامنے عوام نے مظاہرہ کیا اور لوگوں نے ظلم و جنایت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان میں بھی فلسطین اور طوفان الاقصی کی حمایت میں مختلف شہروں میں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔
سڈنی میں لوگ دیگر ممالک کی طرح سڑکوں پر نکل آئے اور صہیونی حملوں کو بند کرنے کے حق میں مظاہرہ کیا۔/4175335