آستان مقدس علوی میں ولادت حضرت زهرا(س) کی مناسبت سے قرآنی محفل

IQNA

آستان مقدس علوی میں ولادت حضرت زهرا(س) کی مناسبت سے قرآنی محفل

6:31 - January 03, 2024
خبر کا کوڈ: 3515619
ایکنا: آستانہ مقدس علوی کے تعاون سے ولادت خاتون جنت کی مناسبت سے عراقی اور بین الاقوامی قاریوں کے ساتھ قرانی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، علوی کے آستان مقدسہ کے شعبہ تعلقات عامہ کا بیان ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر عراقی اور بین الاقوامی قاریوں کے ایک گروپ کی موجودگی میں قرآنی اجتماع کے انعقاد کا اعلان ہوا ہے۔ یہ قرآنی محفل حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے میلاد کے موقع پر ہفتہ عفت کے موقع پر منعقد ہوگی۔

آستان علوی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ حیدر رحیم نے کہا: اس فیسٹیول میں متعدد تقریبات اور سرگرمیاں شامل ہیں جو گزشتہ پیر سے شروع ہوئے اور ایک ہفتہ تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ سرگرمیاں حرم علوی کے صحن میں قرآنی مجالس کے انعقاد سے شروع ہوں گی جس میں عراق اور بیرون ملک کے ممتاز قاریوں اور منتخب قاریوں کی شرکت ہوگی اور اس کے بعد زائرین کے لیے مقبول پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

اس فیسٹیول میں متعدد ثقافتی تقریبات بھی شامل ہوں گی، جن میں الروضۃ الحیدریہ لائبریری اسمبلی سے تعلق رکھنے والی ایک تقریب اور خواتین سے متعلق کانفرنسوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ خواتین حجاج کے لیے متعدد سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا: روضہ امام علی علیہ السلام نے ہفتہ عفت کے دوران نجف کی مختلف یونیورسٹیوں اور اسکولوں کی خواتین پروفیسروں کو خراج پیش کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے جنہوں نے پروفیسرز کا خطاب حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ نجف اشرف کے ہائی اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے متعدد منتخب مرد و خواتین طلباء کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔/

 

4191257

نظرات بینندگان
captcha