ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پندرہ شعان المعظم کو دنیا بھر میں منجی عالم بشریت حضرت امام مھدی عج کی ولادت کا دن منایا جاتا ہے اور اس دن دنیا کے مختلف ممالک میں پیروان خاندان رسالت اپنے گھروں کو چراغانی کرکے خوشی کا اظھار کرتے ہیں۔
اسی حوالے سے منتظرین کیمونٹی سنٹر آسٹریلیا نے عالمی مقابلے کا اہتمام کیا ہے جس میں ہر کوئی اپنے گھر کی سجاوٹ کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو کلیپ ریکارڈ کرکے ارسال کرسکتے ہیں۔
جیتنے والوں کو آسڑیلین ڈالرز میں انعامات دیے جائیں گے اور منتظرین کیمونٹی سنٹر کے اعلان کے مطابق پہلی پوزیشن کو آٹح سو ڈالر، دوسری پوزیشن کو پانچ سوڈالر اور تیسری پوزیشن کو تین سو آسٹریلین ڈالر نقد کے انعامات دیے جائیں گے۔
منتظرین پیچ کے مطابق اپنے گھر کو 15 شعبان کی مناسبت سے چراغاں کرنے کے ساتھ ایک مختصر سی ویڈیو پیغام گھر کے چھوٹے بچے یا بچی سے بعنوان (امام مھدی ع کا ظہور کیوں ہونا چاہئے ) کسی بھی زبان میں ریکارڈ کرا کے اسے
Muntazireen Community Centre VIC Australia کے پیج میں بزریعہ مسیج بھیج سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ویڈیو کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ تین منٹ اور لینڈ اسکیپ میں ہونی چاہیے جب کہ تقریر کسی زبان ؐمیں بھی ہوسکتی ہے اور اس ویڈیو کو پندرہ شعبان تک ارسال کرنا ضروری ہے۔/
..