کویت کے قرآنی مقابلوں میں ۸۲ ساله قاری کی جلوہ افروزی

IQNA

کویت کے قرآنی مقابلوں میں ۸۲ ساله قاری کی جلوہ افروزی

5:39 - December 21, 2024
خبر کا کوڈ: 3517672
ایکنا: کویت مقابلے جو ادارہ اوقاف کی جانب سے منعقد کیے جارہے ہیں اس میں 82 سالہ قاری بھی شامل ہے۔

ایکنا نیوز، السیاسہ نیوز کے مطابق، ناصر الحمد، کویت کے محکمہ اوقاف کے سیکرٹری جنرل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ محکمہ اوقاف نے قرآن کریم کی خدمت اور حفاظ کی تعداد بڑھانے کے لیے اس دور کے مقابلوں میں نمایاں کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں اس مقصد کے تحت کی گئیں کہ کویت کو خطے اور دنیا میں قرآن کریم کی خدمت کے حوالے سے ایک نمایاں ملک کے طور پر پیش کیا جائے۔ اس کے علاوہ، حفاظ کو تربیت دینا، ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا، اور ان کے تخصصات سے فائدہ اٹھانا بھی ان کوششوں کا حصہ ہے۔

الحمد نے بتایا کہ کویت کے قرآن مقابلوں کے فائنل میں پہنچنے والے مجموعی امیدواروں کی تعداد 2900 تھی، جن میں 1330 مرد اور 1570 خواتین شامل ہیں۔ خاص ضرورتوں کے حامل افراد کی کیٹیگری میں 22 افراد (مرد و خواتین) کامیاب ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت محنت و سماجی امور کے تحت اصلاحی اور تربیتی اداروں، نوجوانوں اور سماجی دیکھ بھال کے مراکز سے 21 افراد کامیاب ہوئے۔ ان مقابلوں میں سب سے عمر رسیدہ کامیاب امیدوار کی عمر 82 سال تھی، جو بزرگوں کے زمرے میں شامل تھے۔

ناصر الحمد نے اعلان کیا کہ قرآن کریم اور علوم قرآنی کی مہارتوں کے فروغ کے لیے قائم انجمن نے عمومی کامیابی کا ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ انجمن اصلاحات اجتماعی نے گولڈن شیلڈ جیتا۔ سلور شیلڈ انجمن خواتین "بیادرالسلام" کو دی گئی، اور "مبرة المتمیزین" نے علوم قرآنی اور دینی خدمات کے لیے برونز شیلڈ حاصل کی۔/

 

4255066

ٹیگس: کویت ، قرآنی ، مقابلے ، عمر
نظرات بینندگان
captcha