جنگ بندی پر رسمی طور پر اسرائیل نے دستخط کردیا

IQNA

جنگ بندی پر رسمی طور پر اسرائیل نے دستخط کردیا

9:03 - January 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3517823
ایکنا: نتن یاہو کی دفتر کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر دستخط کردیا ہے۔

ایکنا نیوز- شهاب نیوز کے مطابق اسرائیل کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے ابھی کچھ دیر پہلے باضابطہ طور پر جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ آج جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری کے لیے اجلاس منعقد کرے گی۔

نیتن یاہو کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا: "مذاکراتی ٹیم نے وزیرِاعظم کو یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے سے آگاہ کیا، اور وزیرِاعظم نے ہدایت دی کہ اس معاہدے کی منظوری کے لیے سیکیورٹی-سیاسی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو بلایا جائے۔"

نیتن یاہو کے دفتر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیرِاعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ یرغمالیوں کی واپسی پر ان کے استقبال کی تیاری کریں۔ اسرائیل جنگ کے تمام مقاصد، خصوصاً تمام یرغمالیوں کو زندہ یا ہلاک شدہ، واپس لانے کے لیے پرعزم ہے۔/

 

4260309

نظرات بینندگان
captcha