کربلاء معلی اور سامراء میں تیسری شب قدر + تصاویر اور ویڈیو

IQNA

کربلاء معلی اور سامراء میں تیسری شب قدر + تصاویر اور ویڈیو

16:44 - March 25, 2025
خبر کا کوڈ: 3518218
ایکنا: شب قدر جسمیں ایک اہم عمل زیارت امام حسین و حضرت عباس(علیهما السلام) ہے اسی وجہ سے بڑی تعداد میں زائرین نے کربلاء اور سامراء حاضری دی۔

ایکنا نیوز،  آستان مقدس حسینی کی ویب سائٹ کے مطابق بہت سے مؤمنین اس مبارک شب یا ان دو دیگر راتوں میں جو شبِ قدر ہونے کا امکان رکھتی ہیں، کربلا روانہ ہوئے۔ مؤمنین اس روحانی فضا سے معمور شب میں اللہ کی عنایتوں اور فضل کے طلبگار ہیں۔

اس مقدس شب میں، آستانہ سید الشہداء اور حضرت عباس (علیہما السلام) اور بین الحرمین میں اندرون اور بیرون کربلا سے آنے والے بے شمار زائرین نے حاضری دی۔ انہوں نے دعائے افتتاح، دعائے جوشن کبیر، قرآن سر پر رکھنے اور تلاوتِ قرآن جیسے عبادتی اعمال انجام دیے اور شب کو عبادت میں بسر کیا۔

آستان مقدس حسینی و عباسی کے خدام نے بھی زائرین کو بہترین خدمات پیش کرنے اور عبادت کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے میں شب و روز محنت کی۔

شب قدر ایک ایسی رات ہے جس کے تعین میں اختلاف ہے، لیکن رمضان کی 19ویں، 21ویں اور 23ویں شبوں کو شبِ قدر کہا جاتا ہے۔ رمضان کی 23ویں شب ان شبوں میں شامل ہے جن کے متعلق زیادہ احتمال ہے کہ وہ شبِ قدر ہو، اور اس رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت کے برابر سمجھی جاتی ہے۔ احادیث میں اس عظیم شب کے احیاء پر بہت زور دیا گیا ہے۔

نیچے آپ حرم حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام) میں شب بیداری کرنے والے زائرین کی تصاویر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اسی طرح، امامین عسکریین (علیہما السلام) کے حرم مبارک، سامراء میں منعقدہ 23ویں شبِ رمضان کے احیائی مراسم کی ویڈیو بھی دیکھی جا سکتی ہے۔/

 
۔
 
۔
 
ویڈیو کا کوڈ
۔
ویڈیو کا کوڈ

4273537

.

نظرات بینندگان
captcha