مسجدالاقصی میں نایاب خطی قرآنی نسخے کی موجودگی + تصاویر

IQNA

مسجدالاقصی میں نایاب خطی قرآنی نسخے کی موجودگی + تصاویر

4:32 - April 12, 2025
خبر کا کوڈ: 3518307
ایکنا: ہرن کے کھال پر لکھا ہوا خطی قرآنی نسخہ مسجد الاقصی کے میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

ایکنا نیوز-  الجزیرہ  نیوز کے مطابق  مسجد الاقصیٰ کے اسلامی میوزیم میں، جہاں نایاب کتب اور قیمتی نسخے محفوظ کیے گئے ہیں، قرآن کریم کا ایک نادر نسخہ موجود ہے جو کوفی خط میں تحریر کیا گیا ہے۔ یہ نسخہ پیغمبر اکرم ﷺ کے نواسے حضرت حسن بن حسین بن علی بن ابی طالبؑ نے تحریر فرمایا تھا۔

 

مسجد الاقصیٰ میں آثارِ قدیمہ کے ماہر اسماعیل شراونہ کے مطابق، یہ قرآنی نسخہ ہرن کی کھال پر سیاہ روشنائی سے کوفی خط میں لکھا گیا ہے، اور بعد میں اس کے حروف پر اعراب اور نقطے لگائے گئے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ نسخہ دیگر مصاحف سے اس لیے منفرد ہے کہ اس میں آیات کی نمبرنگ اعداد کی بجائے "حساب جُمَّل" کے اصول پر عربی حروف کے ذریعے کی گئی ہے، جو اس نسخے کو مزید نایاب اور تاریخی اہمیت کا حامل بناتا ہے۔/

 

تصاویر:

 

نسخه خطی کمیاب قرآن در مسجدالاقصی + عکس

نسخه خطی کمیاب قرآن در مسجدالاقصی + عکس

نسخه خطی کمیاب قرآن در مسجدالاقصی + عکس

نسخه خطی کمیاب قرآن در مسجدالاقصی + عکس

نسخه خطی کمیاب قرآن در مسجدالاقصی + عکس

نسخه خطی کمیاب قرآن در مسجدالاقصی + عکس

نسخه خطی کمیاب قرآن در مسجدالاقصی + عکسنسخه خطی کمیاب قرآن در مسجدالاقصی + عکس

 

4275804

نظرات بینندگان
captcha