ایکنا عراق کے مطابق، عراق کے معروف قاری اور قومی مرکز علوم قرآن کے ڈائریکٹر رافع العامری نے عراق میں ریڈیو فرقان کے ڈائریکٹر عبدالرحیم محسن سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں قرآنی محافل اور مجالس انس با قرآن کے انعقاد میں مرکز علوم قرآن کی تجربات سے استفادے اور باہمی تعاون کو فعال بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔
دونوں فریقین نے مشترکہ قرآنی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، اور اس موقع پر مرکز علوم قرآن عراق کے سربراہ نے استاد صباح السرای (عراقی قاری) کی آواز میں پورے قرآن کی تلاوت ریکارڈ کرنے پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا، جو ریڈیو فرقان کے اسٹوڈیو میں انجام پائے گی۔
مزید یہ کہ استاد رافع العامری کی آواز میں قرآن کی تعلیمی تلاوت کی ریکارڈنگ کا آغاز بھی کیا گیا، جس میں ایک ماہر عراقی قاری بھی معاونت کر رہے ہیں۔
ریڈیو فرقان کے ڈائریکٹر نے مرکز ملی علوم قرآن عراق (جو کہ ادارہ اوقاف شیعیان کے تحت کام کر رہا ہے) کی قرآنی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے، قرآنی خدمات کے فروغ کے لیے دو طرفہ تعاون اور روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔/
4281679