عراق؛ بابل میں عاشورا قرآنی مہم + تصاویر

IQNA

عراق؛ بابل میں عاشورا قرآنی مہم + تصاویر

7:11 - July 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3518871
ایکنا: آستانہ مقدس عباسی سے وابستہ قرآنی ادارے نے ماہِ محرم کی ایّام کو زندہ رکھنے اور معاشرے میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے سالانہ منصوبے کے تحت قرآنی پروگرام شروع کیا ہے۔

ایکنا نیوز- الکفیل نیوز چینل کے مطابق ادارہ قرآن کریم کے صوبہ بابل میں مدیر، سید منتظر مشایخی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ صوبہ بابل کے مختلف علاقوں میں قرآنی نشستوں کی ایک جامع سیریز کا اہتمام کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک مکمل طور پر سہولیات سے آراستہ ہال تیار کیا گیا ہے تاکہ شرکاء کی مناسب میزبانی کی جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مجالس سات راتوں تک جاری رہیں گی، جن میں قرآنی و فکری موضوعات پر بحث و گفتگو ہو گی، اور ان محافل میں حوزہ علمیہ کے اساتذہ شرکت کریں گے۔ ان نشستوں میں عزاداری سیدالشہداء امام حسین علیہ‌السلام اور قرآن کریم کی تلاوت کے پروگرام بھی شامل ہیں، جو حضرت امام حسین اور حضرت ابوالفضل العباس (علیہما السلام) کی ارواحِ مطہرہ کو ایصالِ ثواب کی نیت سے انجام دیے جائیں گے۔

یہ مکمل سلسلۂ محافل، مجمع علمی قرآن کریم کی محرم الحرام میں انجام دی جانے والی وسیع دینی و ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد معاشرے میں دینی شعور اور فکری بیداری کو فروغ دینا ہے۔/

 

 

4296233

نظرات بینندگان
captcha