ایکنا نیوز- سماءنیوز- شام میں نہ صرف عربی ممالک بلکہ یورپ اور امریکہ سے بھی دہشت گرد لڑنے میں مصروف ہے۔
امریکی دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ہونے والا ایک خود کش دھماکا امریکی نے کیا تھا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی ہے کہ شام کے صوبے ادلیب میں پچیس دسمبر کو ہونے والا خودکش دھماکا ایک امریکی نے کیا، جسے ابوحریرا ال امریکی کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ یہ شخص امریکی شہری تھا اور صدر بشارا لااسد کے خلاف لڑنے کیلئے شام گیا تھا۔