ایکنا نیوز- سماء نیوز-تل ابیب : اہل غزہ کی شہادتوں نے اسرائیلیوں کے دل بھی دکھا دیئے، تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی اہل غزہ کی حمایت میں یکجا ہوگئے، اسرائیلی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کا رابن اسکوائر اہل غزہ سے حمایت کا میدان بن گیا ہزاروں مظاہرین عبرانی میں لکھے پلے کارڈز اٹھا کر فلسطینیوں کی حمایت میں نکل آئے۔
غزہ کا محاصرہ معصوم شہریوں پر وحشیانہ بمباری، اہل غزہ کی قربانیوں نے ہزاروں اسرائیلیوں کے ضمیر جھنجوڑ کر رکھ دیئے، صہیونی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج ہوا۔
اسرائیلیوں کا مطالبہ تھا کہ تل ابیب حکومت غزہ کا محاصرہ ختم کرے، وحشیانہ جارحیت بند کرے۔