ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اخبار الواقع» کے مطابق سعودی وزارت اوقاف اور تبلیغی امور کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ حاجیوں کو قرآن مجید کے ساتھ مسجدالحرام میں داخلے کی اجازت نہیں۔
اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ «مجمع ملک فهد» کی جانب سے تقسیم شدہ قرآن کے علاوہ دیگر قرآن مجید دیکھا گیا تو ضبط کر لیا جائے گا
مذکورہ ادارے کے نمائندے صالح الدسیمانی نے اس حوالے سے کہا : وزارت اوقاف کے مطابق سعودی قرآن کے علاوہ دیگر قرآن کو ضبط کرکے متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے گا
نمائندے کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر مصدقہ اور امکانی طور پر تحریف شدہ یا غلظ ٹایپ شدہ قرآن کو جمع کرانا ہے۔