ایکنا نیوز-قطری اخبار «الرایه» کے مطابق قطر فلاحی فاونڈیشن «عید بن محمد آل ثانی» کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ [ السلام ] کے نام سے اس مدرسے میں طلباء اور طالبات کو قرآن مجید کی تعلیم دی جائے گی
اس فلاحی ادارے کے مطابق مدرسے میں اسلامی علوم ،بچوں کی مذہبی تربیت اور قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق اسلام کو درست سمجھنے اور غیر تعمیری افکار سے پاک اسلامی تربیت دینا اس مدرسے کی تعمیر کا مقصد ہے
مدرسے میں قرآن مجید کو اسلامی تعلیمات کا اصل سرچشمہ قرار دے کر اسلامی تعلیم دینا اور اسلامی ثقافت کو عام کرانا اور مسلمان بچوں کی تربیت قرآنی افکار کے زریعے کرکے انہیں تعلیم یافتہ بنانا بھی مدنظر ہے
قابل ذکر ہے کہ دو سو ملین پاکستانی آبادی میں ۹۸ فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے اورمسلمان آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیاء کے بعد دوسرا بڑا اسلامی ملک ہے۔