ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے بھیجے گئے قرآنی وفد کے سربراہ محمدباقر المنصوری کے مطابق اس کورس کا مقصد انڈونیشیاء میں قرآنی تربیتی سسٹم کی ترویج اور فروغ ہے
انہوں نے کہا : قرآنی وفد نے گذشتہ روز عراق کے ادارہ اوقاف کے سربراہ سے ملاقات کی اور انڈونیشیاء میں دارلقرآن مرکز کے حوالے سے تبالہ خیال کیا
اس ملاقات میں قرآنی ثقافت کی ترویج اور مذکورہ ادارے کے عراق سے باہر ممالک میں سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی
سیدصالح الحیدری نے انڈونیشیاء میں قرآنی سرگرمیوں پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا : اس طرح کی سرگرمیوں سے امت میں رابطے بڑھتے اور مستحکم ہوجاتے ہیں
رپورٹ کے مطابق جکارتہ میں دارلقرآن کا قیام آنے والے سالوں میں تعمیر اور تکمیل کیے جانے کا امکان ہے۔